تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،22 اپریل : سپریم کورٹ نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی میں بنچ نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے کرنے کا حکم دیا۔آج اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ نشی کانت دوبے نے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے خلاف ہتک آمیز بیانات دیئے ہیں۔ یہ بیانات وقف کیس اور سپریم کورٹ کے صدر اور گورنر کو ہدایات دینے کے بعد دیے گئے ہیں۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ نشی کانت دوبے نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال کے لیے چیف جسٹس ذمہ دار ہیں۔ اس بیان کے وائرل ہونے کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر بیہودہ تبصرے کر رہے ہیں۔