سپریم کورٹ نے مرشد آباد تشدد کی جانچ کی عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا

تاثیر 21  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 اپریل :سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں ہوئے تشدد کی تحقیقات کے مطالبے پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس سوریا کانت کی سربراہی والی بنچ نے عرضی گزار کو اپنی عرضی میں ترمیم کرنے اور دوبارہ عرضی داخل کرنے کی اجازت دی۔اس سے متعلق دو درخواستیں سپریم کورٹ میں داخل کی گئیں۔ ایک درخواست ایڈوکیٹ ششانک شیکھر جھا اور دوسری ایڈوکیٹ وشال تیواری نے دائر کی تھی۔ درخواستوں میں وقف ترمیمی ایکٹ پر مغربی بنگال میں ہوئے تشدد کی عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔