تاثیر 21 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 21 اپریل: پیر کو جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع کے لوگو پہاڑی علاقے میں جاری نکسل مٹاؤ آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ آج صبح سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ تصادم میں آٹھ نکسلائیٹس بشمول ایک کروڑوں کا انعامی نکسلی مارے گئے۔ ان میں سے تین کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ پانچ کی شناخت ہونا باقی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے چار انساس رائفلیں، ایک ایس ایل آر، ایک ریوالور اور روزمرہ استعمال کی اشیاء برآمد کی ہیں۔
ڈی جی پی انوراگ گپتا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ آج صبح تقریباً 5:30 بجے شروع کیے گئے خصوصی مشترکہ آپریشن ‘ڈاکابیڑا’ میں نکسلیوں کے ساتھ کئی انکاؤنٹر ہوئے، جس میں اب تک آٹھ نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ان میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے۔