روہتاس میں موٹر سائیکل اور اسکارپیو میں تصادم، تین افراد کی موت

تاثیر 22  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ڈہری اون سون، 22 اپریل: بہار میں روہتاس ضلع کے نوکھا تھانہ علاقہ کے آرہ-سہسراماسٹیٹ ہائی وے پر پیر کی دیر رات ایک اسکارپیو نے ایک بائک کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق متوفیوں کی شناخت نوکھا تھانہ علاقہ کے موجن گاوں رہائشی 20سالہ سنتوش کمار ، 18سالہ بھور کما راور22سالہ ساجن کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جائے وقوع پر پولیس پہنچ کر تینوں لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی ہے۔ اسکارپیو کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اسکارپیو پر بی ای اوکا بورڈلگا ہے۔بائک سوار تینوں نوجوان شادی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے گاوں سے رام نگر جارہے تھے کہ اسکارپیو سے ان کی ٹکر ہوگئی۔ اس واقعہ سے مشتعل گاوں والوں نے اسکارپیو کو روک دیا۔ چونکہ گاڑی پر بی ای او کا بورڈ لگا تھا، اس لیے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔