تاثیر 19 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن ،19اپریل:ایک بڑے گروپ کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں جمعے کو ایک وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ کریک ڈاؤن کا شکار غیر ملکی طلباء کی قانونی حیثیت بحال کی جائے۔ اس وقت کریک ڈاؤن کی وجہ سے ایک ہزار سے زیادہ طلباء کو ملک بدری کا خدشہ ہے۔امریکن سول لبرٹیز یونینز (اے سی ایل یو) سے وابستہ کئی افراد کی طرف سے دائر کردہ مقدمے میں نیو انگلینڈ اور پورٹو ریکو میں 100 سے زائد طلباء کی نمائندگی کی گئی ہے۔نیو ہیمپشائر کے اے سی ایل یو کے قانونی ڈائریکٹر گیلس بسونیٹ نے کہا، “بین الاقوامی طلباء ہماری ریاست کی یونیورسٹیز کی ایک اہم کمیونٹی ہیں اور کسی بھی انتظامیہ کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ یکطرفہ طور پر طلباء کی حیثیت ختم کرے، ان کی پڑھائی میں خلل پیدا کرے اور انہیں ملک بدری کے خطرے سے دوچار کرے۔