زلزلہ کی آمد کے ساتھ ہی ترک شہری نے بالکونی سے چھلانگ لگا دی

تاثیر 24  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

استنبول ،24اپریل:ترکیہ کے شہر استنبول میں آنے والے زلزلے کے دوران ایک شخص نے بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔ گزشتہ روز ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس دوران رہائشی گھروں سے چیخ و پکار کرتے خوف کے مارے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے دوران 151 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایسا شخص بھی شامل ہے جس نے بالکونی سے چھلانگ لگائی تھی۔