تاثیر 24 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ/مدھوبنی، 24 اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج (جمعرات) مدھوبنی سے بٹھان-سمستی پور کے درمیان ریل سروس کو ہری جھنڈی دکھائی۔ آزادی کے بعد پہلی بار بٹھان سے ٹرین سروس شروع ہوئی۔ اس سے علاقے میں جشن کا ماحول ہے۔ادھر ریل لائن کے شروع ہونے سے متھیلانچل میں ترقی رفتار میں مزید اضافہ ہوگا۔
بٹھان میں آمدورفت کی قابل رسائی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سیلاب کے دوران اس علاقے کے لوگوں کے لیے حسن پور پہنچنے کا واحد ذریعہ کشتی تھی۔ حسن پور سکری 79 کلومیٹر طویل ریل منصوبے پر گزشتہ 50 سالوں سے کام جاری ہے۔ حال ہی میںریولے پکشی وہار کی وجہ سے 50 ویں سال میں جا کر کشیشور پکشی بہار کے قریب ریلوے لائن کا روٹ تبدل کر دیا ہے۔ حسن پور سے بٹھان تک تقریباً 11 کلومیٹر طویل ریلوے لائن گزشتہ سال مکمل ہوئی تھی۔ سی آر ایس نے معائنہ کے دوران ٹرین چلانے کی اجازت بھی دی تھی۔ لیکن ٹرین سروس شروع نہیں ہو سکی۔