تاثیر 18 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گوپال گنج،18اپریل:بہار کے گوپال گنج ضلع کے تھاوے میں واقع چناو ے ڈویزنل جیل میں قیدی نے عجیب حرکت کی اور پتھر کے کئی ٹکڑے نگل لیے۔ قیدی کی حالت بگڑنے کے بعد اسے نازک حالت میں پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔
دراصل اس تناظر میں بتایا جا رہا ہے کہ جیل میں بند ایک قیدی نے اچانک جیل کے احاطے میں پڑے پتھر کے ٹکڑوں کو اٹھا کر نگلنا شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد اس نے پیٹ میں شدید درد اور قے کی شکایت کی۔ اطلاع ملتے ہی دیگر قیدی اور جیل کا عملہ حیران رہ گیا۔
جیل انتظامیہ نے قیدی کو فوری طور پر علاج کے لیے گوپال گنج صدر اسپتال میں داخل کرایا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اس کا ابتدائی چیک اپ کیا اور اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے بہتر علاج کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ )ریفر کر دیا گیا۔

