اردو کونسل ہند دربھنگہ کی جانب سے تعزیتی نشست کا اہتمام

تاثیر 20  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 20 اپریل-اردو کونسل ہند دربھنگہ نے آج جناب شمائل نبی صاحب سابق وزیر حکومت بہار کے رحلت پر اقرا اکیڈمی دربھنگہ کے میٹنگ ہال میں تعزیتی نشست کا اہتمام کیا جس کی صدارت جناب نیاز احمد صاحب سابق اے ڈی ایم مع سرپرست اردو کونسل ہند دربھنگہ نے کی۔اس موقع پر تعزیت کرنے والوں میں جناب عرفان احمد پیدل ایڈووکیٹ  نائب صدر اردو کونسل ہند دربھنگہ۔جناب شاہد اطہر ایڈووکیٹ نائب صدر اردو کونسل ہند دربھنگہ۔جناب واصف جمال اردو مترجم محکمہ مالیات بہار پٹنہ، پروفیسر شاکر خلیق صاحب، ڈاکٹر خواجہ محمد صلاح الدین صاحب للت ناراین متھلا یونیورسٹی دربھنگہ۔جناب محمد شمیم صاحب پریم جیور، ڈاکٹر جاوید احمد صاحب ملت کالج۔جناب محمد شاہد پرنسپل اقرا اکیڈمی۔نسیم احمد رفعت مکی جنرل سکریٹری اردو کونسل ہند دربھنگہ۔جناب ڈاکٹر مولانا احسان عالم،جناب عبداللہ۔جناب ریحان احمد، جناب اکرام کے علاوہ اقرا اکیڈمی کے طلباء موجود تھے۔سبھوں  نے مرحوم کے متعلق اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے جناب شمائل نبی صاحب مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔نظامت کے فرائض جناب حافظ لئیق منظر واجدی نےانجام دیا۔ آخر میں جناب نیاز احمد (سابق اے ڈی ایم) نے صدارتی کلمات پیش کیا اور جناب ڈاکٹر مولانا احسان عالم امام ڈیوڑھی مسجد نے جواں سال انجینئر مرحوم محمد اقبال نسیم ابن نسیم احمد رفعت مکی۔جناب رفیع عابدی مرحوم جناب انجینئر خورشید عالم مرحوم،جناب اکرام حسین عرف پھولو مرحوم اور جناب شمائل نبی مرحوم کے لئے رقت آموز دعائے مغفرت کی۔ ساٹھ ہی جناب واصف جمال اردو مترجم محکمہ مالیات بہار پٹنہ کے ذریعہ موجود لوگوں کر درمیان اردو رسالہ تقسیم کیا گیا۔