تاثیر 9 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
صنعاء،09اپریل:امریکی فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب یمن میں صنعاء ، ذمار، عمران، الحدیدہ اور اِب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔حوثیوں کے میڈیا کے مطابق صنعاء کے مشرق میں جبل نقم پر امریکی طیاروں نے 10 فضائی حملے کیے۔العربیہ نیوز چینل کے ذرائع نے بتایا کہ ذمار شہر کے مغرب میں حوثیوں کے اسلحہ گوداموں کو 3 حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ عمران میں حوثیوں کے رابطہ نیٹ ورک کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دیگر امریکی حملوں میں الحدیدہ ہوائی اڈے کے اطراف حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح العربیہ نیوز کے ذرائع نے بتایا کہ امریکی طیاروں نے اِب کے مشرق میں جبل المنار میں حوثیوں کے رابطہ نیٹ ورک پر بم باری کی۔