تاثیر 9 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،09اپریل:ٹرمپ انتظامیہ نے کورنل یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کو دیے جانے والی امریکی فنڈنگ روک دی ہے۔ امریکی حکام نے منگل کے روز کہا ہے کہ کورنل یونیرسٹی کے لیے 1 ارب ڈالر اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے لیے 790 ملین ڈالر کی فنڈنگ منجمد کی ہے۔منجمد کی گئی فنڈنگ وفاقی حکومت کے زیر اہتمام چلنے والے محکموں صحت، تعلیم، زراعت، دفاع کی گرانٹ روک کر کی گئی ہے۔ حکام نے یہ بات اپنا نام ظاہر کیے بغیر بتائی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تمام سکولوں اور یونویرسٹیوں کو دھمکی دی ہے جو اداروں میں فلسطینیوں کے حق اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے احتجاج کو نہیں روکتے ہیں۔گزشتہ ماہ کورنل اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سمیت 60 یونویرسٹیوں کو خط لکھا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے ہونے والے احتجاج کو نہیں روکتے ہیں تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے مطابق ہمیں میڈیا کی خبروں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ فنڈنگ روکی گئی ہے لیکن سرکاری طور پر ایسی کوئی اطلاع ہمیں موصول نہیں ہوئی ہے۔ مزید یہ کہ یونیورسٹی تمام تر تحقیقات کے لیے انتظامیہ سے تعاون کر رہی ہے۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کا ریسرچ شعبہ جدیدیت اور زندگی بچانے والی ادویات کے سلسلے میں تحقیقات کرتی ہے۔ حال ہی میں دنیا کا سب سے چھوٹا ‘پیس میکر’ بنانے میں اہم تحقیقات کے لیے یونیورسٹی نے اہم کردار کیا ہے۔ تاہم اب ترجمان کا کہنا ہے کہ اب یہ تحقیقات یقیناً مشکل میں پڑ جائیں گی۔