امریکی نائب صدر کاروس یوکرین تنازعہ پر ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو نے کا انتباہ

تاثیر 29  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،29اپریل:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین جنگ کئی سالوں تک جاری رہی تو یہ تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔پیر کے روز امریکی بلاگر چارلی کرک کو دیے گئے انٹرویو میں وینس کا کہنا تھا کہ “بڑے میڈیا ادارے اس خیال کو فروغ دے رہے ہیں کہ اگر یہ جنگ کئی سالوں تک جاری رہی، تو روس ٹوٹ جائے گا، یوکرین اپنی زمینیں واپس حاصل کر لے گا، اور سب کچھ ویسا ہی ہو جائے گا جیسا جنگ سے پہلے تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ تاہم یہ ہماری موجودہ حقیقت نہیں ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی ٹی اے ایس کے مطابق وینس نے خبردار کیا کہ اس جنگ کے جاری رہنے سے “سماجی نظاموں کے انہدام” اور “ایٹمی جنگ” جیسے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔وینس نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکی حکومت کی پالیسی اس تنازع کا خاتمہ ہے، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام دستیاب ذرائع استعمال کرتے ہوئے جنگ ختم کرنے کی کوشش کریں۔