تاثیر 3 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن ،03اپریل:امریکی افواج بڑی تعداد میں یور پ میں خیمہ زن ہیں ،متعدد مرتبہ ان کے اخراج پر بحث ہو چکی ہے ایک بار پھر یورپ میں موجود امریکی فوج پر گفتگو جاری ہے ۔ اس دوران نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ سے فوج نہیں نکالے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برسلز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی معاہدے کے لیے امریکی صدر کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے یورپی ممالک سے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو اپنی مسلح افواج اور دفاعی صنعت کو مضبوط کرنا ہو گا۔

