جواہر نودیے ودیالیہ ارریہ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

تاثیر 3  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) بتدائی تقریب کا اہتمام جواہر نودیے ودیالیہ ارریہ آر ایس میں گزشتہ کل بڑے تزک و احتشام کے ساتھ تعلیمی ابتدائی تقریب کا انعقاد ہوا، اس تقریب کی صدارت میں ضلع مجسٹریٹ-کم-چیئرمین، جواہر نودیے ودیالیہ ارریہ شری انیل کمار نے کی۔ اس پروگرام میں صدرِ تقریب سمیت دیگر مقررین نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر انہیں اپنی دعاؤں  سے نواز۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور صدرِ تقریب شری انیل کمار نے اپنے خطاب میں بچوں کو حصول تعلیم کے ساتھ کامیابی کے بہت سے بنیادی منتر بتاتے ہوئے ان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لئے تین ضروری شرائط ایمانداری، تسلسل اور نظم و ضبط ہیں۔ مذکورہ تینوں شرائط پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تفصیل سے بات کیں۔ اس دوران کئی بچوں نے ضلع مجسٹریٹ سے اپنے کیرئیر کے بارے میں بات کی۔ ضلع مجسٹریٹ تمام بچوں کے ساتھ اپنے اسکول کے دنوں کی یادیں بانٹتے ہوئے پورے پروگرام میں بچوں سے پوری طرح جڑے رہے۔ تقریب کے اختتام پر گزشتہ سیشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور طالبات انعامات سے نواز گئے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر متعلقہ جواہر نودیے ودیالیہ کے اساتذہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سوشل سیکورٹی سیل، ارریہ، مسٹر نتیش کمار پاٹھک اور اسکول کے طلبہ اور طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔