دہشت گردوں کی گولی کا شکار کپواڑہ کا شخص سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گیا

تاثیر 27  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کپواڑہ، 27 اپریل :شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کنڈی خاص علاقے میں کل دیر رات دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بننے والا 43 سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کو کل رات اس کے گھر پر گولی مار دی گئی تھی اور جلد ہی اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے اسے ایس ایم ایچ ایس سری نگر ریفر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ انہوں نے کہا کہ طبی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔اس کی شناخت 43 سالہ غلام رسول ماگرے ولد غلام حسن ماگرے ساکن کنڈی خاص کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے تاہم فی الحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔