تاثیر 8 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 8 اپریل: انڈین پریمیئر لیگ 2025 (آئی پی ایل 2025) میں پیر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے بلے باز وراٹ کوہلی نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کیا۔پیر کو ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلتے ہوئے کوہلی ٹی 20 کرکٹ میں 13000 رن مکمل کرنے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔اس کامیابی کے ساتھ کوہلی ٹی-20 کرکٹ میں 13000 رن بنانے والے دنیا کے صرف پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (14562 رن)، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز (13610 رن)، پاکستان کے شعیب ملک (13557 رن) اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ (13537 رن) کر چکے ہیں۔36 سالہ وراٹ کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوسط 42 کے لگ بھگ ہے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 134 ہے، وہ اب تک 9 سنچریاں اور 98 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں جو اس فارمیٹ میں کسی بھی بلے باز کی مستقل مزاجی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔