تاثیر 28 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 28 اپریل-اقلیتی فلاح ہاسٹل دربھنگہ میں گریجویشن کے طلباء کو ہاسٹل کے طلباء کے ذریعہ کانفرنس ہال میں شاندار طریقہ سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ضحی صدیقی۔پروفیسر بدر عالم سابق پرنسپل سی ایم لاء کالج دربھنگہ ۔شاہد اطہر ایڈووکیٹ ڈائریکٹر میتھلا انسٹیچیوٹ جی ان گنج دربھنگہ۔واصف جمال صاحب اعلی اردو مترجم محکمہ مالیات بہار پٹنہ۔نسیم احمد رفعت مکی جنرل سکریٹری اردو کونسل ہند دربھنگہ۔مظفر احمد دمدمہ کی موجودگی میں گریجویشن کے طلباء حافظ محمد سراج۔اماض الدین ندوی۔دانش بشیر۔کاشف آزاد۔عامر صدیقی۔معراج نداف۔احمد اللہ۔محمد کاظم۔محمد کامران۔عاطف سجاد۔کو مہمانوں کے ذریعہ تحفہ اورمڈل پہناکر عزت افزائی کی گئی۔الوداعی تقریب کے اہتمام میں محمد نرالے۔محمد صفیان۔محمد ریحان۔محمد اکرام۔محمد افضل۔محمد الطاف ۔کشیف اللہ۔محمد سرفراز۔محمد غفران محمد شاہنواز۔محمد امین۔راشد اقبال کے علاوہ ہاسٹل کے طلباء پیش پیش تھے۔کاشف آزاد کے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا جبکہ محمد صفیان نے خوبصورت انداز میں نعت شریف پیش کیا۔جناب واصف جمال صاحب اعلی اردو مترجم محکمہ مالیات بہار پٹنہ نے طلباء کو اپنے خوبصورت انداز میں سبق آموز باتیں کہیں جسے طلباء نے بہت سراہا۔ نظامت کے فرائض نسیم احمد رفعت مکی جنرل سکریٹری اردو کونسل ہند دربھنگہ مع سابق انچارج اقلیتی فلاح ہاسٹل دربھنگہ نے انجام دیا۔صدارت کی ذمہ داری پروفیسر بدر عالم صاحب نے انجام دیا اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔