تاثیر 27 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سلی گوڑی، 27 اپریل: اتوار کو مغربی بنگال اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کرشنا کار کو صدر، دوجیندر ناتھ داس کو سکریٹری اور منمن دیب کو خزانچی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔اس دوران فیڈریشن کی پہلی کانفرنس سلی گڑی ڈیپارٹمنٹ کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر سلی گڑی کے میئر گوتم دیب، ترنمول ضلع صدر پاپیا گھوش، مزدور لیڈر آلوک چکرورتی، ڈپارٹمنٹ کونسل کے چیئرمین ارون گھوش اور تنظیم کے دیگر رہنما موجود تھے۔ کانفرنس کے ذریعے 17 افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔