وکی پیڈیا کو دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا

تاثیر 2  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 02 اپریل: دہلی ہائی کورٹ نے ویکی پیڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ پروپیگنڈہ ٹول کے طور پر کسی نیوز ایجنسی کے بارے میں معلومات میں ترمیم کرنے والے سیکشن کو ہٹائے۔ جسٹس سبرامنیم پرساد کی بنچ نے یہ عبوری حکم دیا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ اس معاملے کی 4 اپریل کو سماعت کرنے جا رہی ہے۔
جسٹس سبرامنیم پرساد کی بنچ نے کہا کہ تفصیلی حکم نامہ شام تک عدالت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ دہلی ہائی کورٹ نے 21 اکتوبر 2024 کو کہا تھا کہ کسی نیوز ایجنسی کے لیے حکومت کے پروپیگنڈہ ٹول کے طور پر بیان کیے جانے سے بڑھ کر کچھ بھی برا نہیں ہو سکتا۔ 05 ستمبر 2024 کو وکی پیڈیا کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔ عدالت نے کہا تھا کہ اگر مزید عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو سختی سے نمٹیں گے۔