تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
غازی آباد، 22 اپریل: لونی بارڈر تھانہ علاقہ کے تحت شانتی نگر علاقہ میں ایک ایمبرائیڈری فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ایک شخص جھلس کر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد پورے لونی علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔اے سی پی اجے کمار سنگھ نے بتایا کہ پیر کی رات دیر گئے 112 کے ذریعے اطلاع ملی کہ لونی بارڈر تھانے کے شانتی نگر علاقے میں ایک کڑھائی کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ اس میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔ متوفی کی شناخت مشیر عرف ریحان ساکن نیڈورا روڈ، نئی بستی، لونی تھانے کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں گن پریم نگر تھانہ لونی بارڈر کے رہائشی محمد شاد اور سرفراز شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔ فیلڈ یونٹ اور دیگر تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔