وقف ایکٹ کے خلاف ارریہ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کے مانند احتجاجی مظاہرہ۔

تاثیر 3 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ارریہ  :-  ( مشتاق احمد صدیقی ) گزشتہ کل آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تحریک پر امارتِ شرعیہ کی قیادت اور دیگر ملی تنظیموں کے مشترکہ زیرِ اہتمام می وقف ایکٹ کے خلاف ایک عظیم الشان جلوس و ریلی کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ مولانا مفتی سہراب عالم ندوی قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں جمعیۃ علماء ہند، جماعت اسلامی ہند، جمعیۃ اہل حدیث سمیت کئی سماجی و سیاسی جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پُر جوش اور منظم ریلی  میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کیں، جو عوامی بیداری اور وقف کے تحفظ کے جذبے کا واضح مظہر تھا۔ ریلی کے شرکاء نے پُرامن طریقے سے اپنی بات پیش کی اور وقف ایکٹ میں تبدیلیوں کی سخت مخالفت کیی۔ شرکاء کے جوش اور ہوش نے یہ ثابت کر دیا کہ اس تحریک کو اب منزل تک پہنچنے سے پہلے روکا نہیں جا سکتا۔یہ احتجاجی مظاہرہ نہ صرف ایک تاریخ رقم کی بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد و شعور کا بھی ایک زندہ ثبوت پیش کیا۔