بہار میں آئی پی ایل کی طرز پربہار پریمیئر لیگ کا انعقاد

تاثیر 6 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،6مئی : بہار اپنے کھیلوں کی سطح کو بلند کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ اس کے تحت اب بہار کرکٹ ایسوسی ایشن (بی سی اے) نے انڈین پریمیئر لیگ (ا?ئی پی ایل) کی طرز پر بہار پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ٹی 20 فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ یکم جون سے 25 جون 2025 تک پٹنہ کے ارزا گراو?نڈ میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اس کے لییبی سی اے نے فرنچائز پارٹنرز بننے میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور کمپنیوں سے اظہار دلچسپی طلب کیا ہے۔ درخواستیں بھیجنے کی ا?خری تاریخ 7 مئی مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان اپنی تجویز شام 5 بجے تک info.bpl@biharcricketassociation.com پر ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
اس ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے لیے بولی کی کم از کم رقم 5 کروڑ روپے سالانہ مقرر کی گئی ہے۔ جو اسے بہار میں اب تک کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ بناتا ہے۔ ہر فرنچائز کو 50 لاکھ روپے کی بلاسود سیکیورٹی رقم بھی جمع کرنی ہوگی، جو ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد واپس کردی جائے گی۔