تاثیر 14 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کوڈرما، 14 مئی: کوڈرما ضلع کی سرحد پر واقع جواہر گھاٹ پر بدھ کی صبح ایک بولیرو حادثے کا شکار ہوئی اور جواہر پل کے نیچے تلیا ڈیم میں گر گئی۔ اس میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جس میں ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دوسرے کی لاش کی تلاش جاری ہے۔
معلومات کے مطابق راہل سونکر جو کہ پھل فروش ہے، اپنے دوست آشیش، اس کے کلرک سورو اور ڈرائیور سندیپ کے ساتھ کل رات ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے کوڈرما سے بارہی گئے تھے۔ بدھ کی صبح سب لوگ جھمری تلیا میں اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ اس دوران ان کی بولیرو کار و جواہر گھاٹی میں تلیا ڈیم پر بنے پل پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے سورو شرما کے دوست نے بتایا کہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا، کل رات اسی مقام پر ایک ٹرک کو بھی حادثہ پیش آیا تھا۔ جب یہ لوگ برہی سے واپس آرہے تھے تو اس ٹرک کے قریب ایک بڑی گاڑی نے انہیں اووٹیک کیا جس کی وجہ سے ان کی گاڑی بے قابو ہو کر ڈیم میں جاگری۔ جس میں دو افراد سورو اور سندیپ کسی طرح بولیرو سے نکل کر پانی سے باہر آگئے، وہیں بولیرو کے اندر ہی راہل اور آشیش کی موت ہوگئی۔