تاثیر 12 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ کے سورندر ناتھ کالج فار ویمن کے گیتانجلی آڈیٹوریم میں “بونگ سنیماٹک” ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تیسرا سالانہ “بنگ سنتان سمان” ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 22 افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں معروف شخصیات جیسے شری سدھارتھ مکھرجی، شری دلیپ کمار بسواش، شری الامک کمار داس سمیت دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔ پروگرام میں نئی فلموں کے پوسٹرز کی رونمائی بھی ہوئی اور موسیقی کی شام نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ بونگ سنیماٹک کے سرپرست وشو روپ سنہا نے کہا کہ ان کا ادارہ نئے فنکاروں کو آگے لانے کے لیے پرعزم ہے۔