تاثیر 25 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مشرقی چمپارن، 25 مئی: ضلع کے ڈومریا گھاٹ تھانہ علاقہ میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کار میں سوار دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہیں۔
واقعہ ہفتہ کی دیر رات ریاستی شاہراہ 74 کیسریا-کھجوریا روڈ پر جلوا ٹولہ کے قریب پیش ا?یا۔ اس ہولناک سڑک حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت تر کولیا تھانہ علاقہ کے پشو رام پور رہائشی اور فی الحال موتیہاری شہر کے بلوا تال میں رہ رہے جن پرگتی پارٹی کے ریاستی صدر نیرج کمار اور کیسریا اسمبلی حلقہ سے ان کی پارٹی کی متوقع امیدوار گیانتی دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق نیرج سمیت کار کے تمام مسافر لکھنو? میں جن پرگتی پارٹی کی طرف سے منعقد ایک پروگرام میں شرکت کے لیے موتیہاری سے ہفتہ کی دیر رات روانہ ہوئے تھے۔ راستے میں وہ کیسریا کے نیا گاو?ں کی رہنے والی اور ایک سرگرم پارٹی لیڈر گیانتی دیوی کو ساتھ لے گئے اور جب وہ ایس ایچ 74 کے ذریعہ این ایچ 27کی طرف بڑھ رہے تھے تو جلوا ٹولہ کے قریب ان کی کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق کار بہت تیز رفتاری سے جا رہی تھی۔ جس کی وجہ سے ٹرک سے ٹکرا کر مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔