تاثیر 4 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف4 مئی(محمد دانش)نالندہ ضلع کے سیلائوں تھانہ علاقہ میں سبزی چوک پر ایک مٹھائی دکاندار کے ساتھ مار پیٹ کی واردات کو انجام دیا گیا۔ جس کیو جہ کر دکاندار چنو کمار زخمی ہوگیا۔ جس کا علاج پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں چل رہا ہے۔ اس کے متعلق متاثر کے بھائی رتیش کمار نے سیلائو تھانہ میں پانچ لوگوں پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولس اب تک چار مجرموں کو گرفتار کرنے میںکامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں چوہان، پیوش کمار، سنکرت اور پرنس کمار شامل ہیں۔ جبکہ ایک بد معاش اب بھی گرفت سے فرار چل رہے ہیں۔