کولکاتا، ممبئی سمیت ملک کے کئی شہروں میں ای ڈی کے چھاپے، منی لانڈرنگ کیس میں بڑی کارروائی

تاثیر 21 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 21 مئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو منی لانڈرنگ کیس میں بڑی کارروائی کی اور کولکاتا سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت چھاپے مارے۔ یہ چھاپے ممبئی، بنگلورو، جالندھر، اندور اور کولکاتا میں مختلف مقامات پر مارے گئے۔ ای ڈی کی یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کرتے ہوئے ای ڈی نے کہا کہ یہ چھاپہ ایک فرم سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں مارا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایجنسی نے متعدد مجرمانہ دستاویزات، ڈیجیٹل ڈیوائسز، جائیداد کی دستاویزات اور غیر ملکی کرنسی کو قبضے میں لے لیا ہے۔
ای ڈی کے مطابق تلاشی کے دوران 6.43 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جس میں امریکی ڈالر، سنگاپور ڈالر اور درہم شامل تھے۔ اس کے علاوہ 55.74 لاکھ روپے کے سونے کے بسکٹ بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے تقریباً 94 لاکھ روپے مالیت کے بینک ڈپازٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے۔