تاثیر 19 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ، 19 مئی: پنجاب کے موہالی کی ایک ضلعی عدالت نے پیر کو ببر خالصہ انٹرنیشنل کے سربراہ دہشت گرد جگتار سنگھ ہوارا کو، جو ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ بینت سنگھ کے قاتل ہیں، کو تقریباً دو دہائیوں پرانے مقدمے میں بری کر دیا۔ جگتار ہوارا اس وقت پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ بینت سنگھ کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
ہوارہ کے خلاف سال 2005 میں تھانہ کھرڑ میں دھماکہ خیز مواد سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا، آج ہونے والی سماعت کے دوران انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ ہوارہ اور کچھ دیگر کے خلاف 2005 میں تھانہ کھرڑ میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ 1908 اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس وقت نہ تو پولیس نے ہوارہ کو گرفتار کیا تھا اور نہ ہی اس سے کچھ برآمد ہوا تھا۔