نیرج چوپڑا سمیت چار بھارتی کھلاڑی 16 مئی کو دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے

تاثیر 12 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 مئی : ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا تین دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ 16 مئی کو دوحہ میں ہونے والی باوقار ڈائمنڈ لیگ میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب بھارت کے چار کھلاڑی ڈائمنڈ لیگ کے کسی ایک ایونٹ میں حصہ لیں گے۔
نیرج چوپڑا نے 2023 میں دوحہ ڈائمنڈ لیگ کا خطاب جیتا تھا، جہاں انہوں نے 88.67 میٹر بھالا پھینکا تھا۔ جبکہ 2024 میں وہ 88.36 میٹر کے تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس بار بھی ان سے گولڈن تھرو کی توقع ہے۔
کشور جینا بھی نیرج کے ساتھ مردوں کے جیولین تھرو ایونٹ میں نظر آئیں گے۔ جینا نے 2024 میں بھی حصہ لیا اور 76.31 میٹر کے تھرو کے ساتھ نویں نمبر پر رہے تھے۔ اس بار وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔