تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
غازی آباد، 8 مئی:غازی آباد پولیس کی مجرموں کے خلاف مہم جاری ہے۔ پیر کو ایک ہی رات میں چار انکاؤنٹر میں آٹھ مجرموں کو گرفتار کرنے والی غازی آباد پولیسک نے بدھ کی رات بھی بدمعاشوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی۔ بدھ کی رات پولیس نے تین الگ الگ تھانوں کے علاقوں میں تصادم کے دوران تین بدنام زمانہ بدمعاشوں کو لنگڑا (مفلوج)کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے دو ساتھی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ترکش نامی ایک بدمعاش کو بھی گرفتار کیا جس کے سر پر 25,000 روپے کا انعام تھا، جسے پیر کی رات پیچھا کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ترکش پیر کی رات گرفتاری کے بعد پولیس کو چکمہ دے کر حراست سے فرار ہو گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس میں ہلچل مچ گئی اور دو پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا تھا۔