آل پارٹی اجلاس میں حکومت نے آپریشن سندور کی معلومات دی

تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 8 مئی: مرکزی حکومت نے جمعرات کو آل پارٹی میٹنگ کو آپریشن سندور کی کامیابی، پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف ہندوستان کی فوجی کارروائی اور اس کے بعد کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے آپریشن سندور کے حوالے سے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ جس میں مختلف جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے فوج کی کارروائی کو سراہا اور حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ میٹنگ کے آغاز میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تمام لیڈروں کو آپریشن سندور کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ تکنیکی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں کیونکہ یہ ایک فوجی آپریشن تھا۔ انہوں نے موجودہ صورتحال اور حکومت کے ارادوں سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد تمام رہنماؤں نے اپنی اور پارٹی کی رائے کا اظہار کیا اور تجاویز بھی دیں۔