تاثیر 4 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 4 مئی-رواں سال کے تعلیمی آغاز پر معیار تعلیم کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے منتظمین جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی اور سنٹر کے تعلیمی مسائل پر بہت ہی سنجیدگی سے غور و خوض کیا گیا جس میں سینٹر کے نگران اعلی مولانا اور ڈاکٹر عبدالودود قاسمی( اسسٹنٹ پروفیسر کے ایس کالج دربھنگہ ) سیکرٹری جناب سہیل ظفر صاحب صدر ڈاکٹر محمد سرفراز عالم صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر ، گیا کالج ، گیا) ڈاکٹر غلام محمد انصاری صاحب عرف موتی سر ( پرنسپل اورینٹل بی ایڈ کالج دربھنگہ) اور مولانا عابد حسین بطور خاص شریک ہوئے ۔جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر میں بچوں کی بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے منتظمین مدرسہ نے ایک باصلاحیت استاد کو بحال کرنے کا فیصلہ لیا جس کے لیے حافظ جسیم الدین صاحب کے نام کا انتخاب عمل میں ایا ۔موقع پر موجود سینٹر میں زیر تعلیم طلباء وطالبات سے سینٹر کے سیکرٹری جناب سہیل ظفر صاحب اور صدر ڈاکٹر محمد سرفراز عالم نے احادیث ،کلمات و دعا ،طریقۂ نماز، طہارت ،وضو اورغسل کے فرائض و واجبات سے متعلق کئی سوالات کیے خصوصا نماز میں پڑھی جانے والی سورتیں، سورۂ فاتحہ ،تشہد ، درود شریف دعائے ماسورہ تسبیحات وغیرہ سنی جس پر بچوں کا تشفی بخش جواب سن کر خوشی کا اظہار کیا اور طلبہ کو روشن مستقبل کی دعائیں دیں اور انہوں نے کہا کہ نماز جنت کی کنجی ہے اسی لیے ہر جمعرات کو طریقہ نماز طریقہ طہارت غسل وضو اداب مساجد وغیرہ کو خصوصی طور پر بچوں کو عملی مشق کرایا جائے گا.واضح رہے کہ سرائے ستار خان کے وسط میں واقع جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر بہت ہی معروف و مشہور ادارہ ہے جو پچھلے کںیٔ برسوں سے اپنی دینی تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے،اور الحمدللہ یہ ادارہ فی سبیل اللہ چل رہا ہے جس میں تقریبا سو بچے مختلف درجات میں زیر تعلیم ہیں.

