نور خاں ایئربیس پر بھارت نے کیا تھا حملہ، شہباز شریف کا اعتراف

تاثیر 17 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 17 مئی: بالآخر پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایئربیس اور دیگر مقامات پر کیے گئے حملوں کو قبول کر لیا ہے۔ وہاں کے وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فوج نے راولپنڈی کے نور خاں ایئربیس سمیت کئی مقامات پر حملے کیے تھے۔
پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پہلے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملے کے ذریعے تباہ کیا اور پھر وہاں کے ایئربیس پر حملہ کیا۔ اس دوران بھارت نے راولپنڈی میں نور خاں، پنجاب کے رحیم یار خان، سرگودھا سمیت 11 بڑے ایئربیس پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ بھارتی حملے میں نو پاکستانی ایئربیس کو بھاری نقصان پہنچا۔ لیکن پاکستان ان حملوں کی مسلسل تردید کرتا رہا۔
پارلیمنٹ میں بھی پاکستانی وزیر خارجہ سمیت کئی لیڈروں نے جھوٹ بولا اور کہا کہ بھارت کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔ لیکن اب، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے نور خاں ایئربیس پر بھارت کے حملے کو قبول کر لیا ہے۔ دی پیٹریاٹ کے مطابق جمعہ کی شب وزیراعظم پاکستان نے اعتراف کیا کہ انہیں 10 مئی کی صبح ڈھائی بجے کے قریب آرمی چیف عاصم منیر کی سیف لائن پر کال موصول ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ بھارت کے بیلسٹک میزائلوں سے نور خاں ایئربیس سمیت کئی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔