فور نیشنزٹورنامنٹ: ہندوستانی جونیئر خواتین کی ہاکی ٹیم نے شوٹ آؤٹ میں ارجنٹینا کو 2-0 سے شکست دی

تاثیر 28 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 28 مئی: ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے ارجنٹینا کے روزاریو میں جاری چار ممالک کے ٹورنامنٹ میں میزبان ارجنٹینا کو شوٹ آؤٹ میں 2-0 سے شکست دے کر مسلسل تیسری جیت درج کی۔ مقررہ وقت تک میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ ہندوستان کے لیے کنیکا نے 44ویں منٹ میں گول کیا جبکہ لالرینپوئی اور لالتھانتلوانگی نے شوٹ آؤٹ میں گول کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔
پہلے کوارٹر میں بچھڑے، تیسرے میں برابری
میزبان ارجنٹینا نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور میلاگروس ڈیل ویلے نے 10ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ تاہم ہندوستانی ٹیم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور تیسرے کوارٹر میں واپسی کرتے ہوئے کنیکا نے 44ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اسکور 1-1 کردیا۔
کپتان ندھی کا جیت میں اہم رول ، شوٹ آؤٹ میں چار بچاو
مقررہ وقت تک اسکور برابر رہنے کے بعد میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چلا گیا۔ یہاں ہندوستان کی کپتان اور گول کیپر ندھی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کی چاروں کوششوں کو روک دیا۔ دوسری جانب لالرین پوئی اور لالتھانتلوانگی نے اپنے مواقع کا فائدہ اٹھایا اور شوٹ آؤٹ میں گول کرکے ہندوستان کو جیت دلادی۔