تاثیر 22 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 22 مئی: بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششوں اور ’’آپریشن سندور‘‘ کے پیغام کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سفارتی مکالمے کا آغاز کیا ہے۔ دونوں وفود بالترتیب جاپان اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس بات چیت کو ہندوستان کی خارجہ پالیسی کے ایجنڈے کے تحت بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
جنتا دل (یونائیٹڈ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی قیادت میں جاپان جانے والے کل جماعتی پارلیمانی وفد نے ٹوکیو میں جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا سے ملاقات کی۔ اس دوران ’’آپریشن سندور‘‘ اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کا موقف واضح طور پر پیش کیا گیا۔ قبل ازیں جاپان میں ہندوستانی سفیر سبی جارج نے وفد کو جاپان سے متعلق سفارتی نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ بریفنگ کا مقصد ہندوستان کی ”انسداد دہشت گردی مہم” کو جاپانی تناظر میں مؤثر طریقے سے پیش کرنا تھا۔ وفد میں کئی اہم رہنما شامل تھے۔