تاثیر 9 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 09 مئی:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جاری ٹاٹا آئی پی ایل 2025 کو فوری طور پر ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ صورتحال اور کھلاڑیوں، براڈ کاسٹرز، اسپانسرز سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ نئے شیڈول اور مقامات کا اعلان صورت حال کا جامع جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔کھلاڑیوں اور فرنچائزز کے تحفظات کا احترام کیا گیا۔آئی پی ایل گورننگ کونسل نے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ زیادہ تر فرنچائزز نے بی سی سی آئی کو اپنے کھلاڑیوں کے جذبات اور تحفظ کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ براڈکاسٹرز، سپانسرز اور شائقین کے جذبات کو بھی اہمیت دی گئی۔