تاثیر 7 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 07 مئی: دہلی کے راؤس ایونیو کورٹ کی سیشن عدالت نے دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ہے جس میں 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے معاملے میں مجسٹریٹ عدالت کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ خصوصی جج دگ وجے سنگھ نے کیس کی اگلی سماعت 26 مئی کو کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اس معاملے میں سمن کی کاپی کیس کے دو فریقین کو تعمیل نہیں ہو سکی ، کیونکہ ان کے پتے نامکمل ہیں۔اس کے بعد عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 26 مئی کو کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے اس معاملے میں جانچ کرنے کے مجسٹریٹ کورٹ کیحکم پر لگی روک کو اگلے حکم تک بڑھا دیا ہے۔ اس سے قبل 9 اپریل کو سیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کے حکم پر روک لگاتے ہوئے مجسٹریٹ کورٹ کے درخواست گزار کو نوٹس جاری کیا تھا۔ کپل مشرا اور دہلی پولیس نے سیشن کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ راوس ایونیو کورٹ کی مجسٹریٹ عدالت نے کپل مشرا کے خلاف دہلی فسادات میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ یہ حکم ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ویبھو چورسیا نے دیا۔ اس سے قبل کڑکڑڈوما کورٹ نے بھی کپل مشرا کیس میں لاپرواہی برتنے پر جیوتی نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔