تاثیر 6 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کرگہر تھانہ علاقے کے تحت گاؤں جگدت پور میں جہیز کا معاملہ طے ہونے کے باوجود شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا ۔ مقتولہ کے لواحقین نے سسرال والوں پر جہیز کے لئے مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ متوفی کا نام جانکی دیوی ہے جسکی عمر 25 سال ہے ۔ متوفی کے والد بہاری نونیا نے بتایا کہ پیر کو میری بیٹی نے فون کیا اور بتایا کہ اس کے سسرال والے مجھے ایک کمرے میں بند کر کے مار پیٹ کر رہے ہیں، اطلاع پر جب میں اس کے سسرال پہنچا تو وہاں اپنی بیٹی کو بے ہوش پایا، اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ آج منگل کی صبح علاج کے دوران فوت کر گئی اور بتایا کہ سال 2024 میں متوفی نے اپنے شوہر، ساس اور سسر کے ساتھ 4 افراد کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج کرایا تھا تاہم دونوں فریقوں میں صلح ہو گئی اور متوفی اپنے سسرال واپس بھی چلی گئی تھی، اس کے باوجود جانکی دیوی کے سسرال والوں کی جانب سے جہیز کے پیسوںکوو لیکر جھگڑا ہو گیا جس پر بیٹی کی موت ہو گئی ۔ اس معاملے میں کرگہر پولیس اسٹیشن سربراہ وجئے کمار نے کہا کہ گھر والوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، تمام ملزمان فرار ہوچکے ہیں لیکن پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔

