تاثیر 6 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ایک روزہ میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس MECON 2025 کل شام ورکشاپ CME پینل ڈسکشن اور پوسٹر پریزنٹیشن کے ساتھ ملک کے مختلف میڈیکل کالجوں کے طبی ماہرین کی رہنمائی میں اختتام پذیر ہوئی ۔ پروگرام کے دوران میڈیکل سائنس کے طلباء، اساتذہ اور ٹرینیز کو مختلف گروپس میں تقسیم کرکے تعلیمی تربیت فراہم کی گئی اور مینٹور اور مینٹی دونوں کے سوالات پر مبنی سیشنز کا اہتمام کیا گیا ۔ اس دوران نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو ماہر مقررین نے بے حد سراہا اور بتایا کہ یہ تخیل سے زیادہ خوبصورت تجربہ ہے ۔ اس دوران تقریباً تمام ایک ہزار ٹرینیز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے اور شام کو مشہور بھوجپوری فنکار بھرت شرما ویاس کی طرف سے پیش کی گئی میوزیکل شام کا سبھی نے لطف اٹھایا ۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر مہندر کمار سنگھ، منیجنگ ڈائرکٹر تریوکرم نارائن سنگھ، پرنسپل کم پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ہیرالال مہتو، ایونٹ کوآرڈینیٹر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پونیت کمار سنگھ وغیرہ موجود تھے ۔ ایک روزہ کانفرنس کو کامیاب بنانے میں نارائن میڈیکل کالج کے تمام ملازمین کے علاوہ اسسٹنٹ رجسٹرار اجئے کمار سنگھ، چانسلر کے پرائیویٹ سکریٹری یوگیش اپادھیائے، پرنسپل آفس کے منیش کمار، پروین کمار، امیت کمار، پشکل رنجن، راکیش کمار، رویندر کمار، پردیپ کمار وغیرہ کا رول اہم رہا ۔