منگول فوج کے وفد نے بھارت میں شتروجیت بریگیڈ کا دورہ کیا

تاثیر 28 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

آگرہ، 28 مئی: منگول فوج کے ایک 19 رکنی وفد نے ہندوستانی فوج کے شتروجیت بریگیڈ کا دورہ کیا اور پیشہ ورانہ پہلوؤں اور صلاحیتوں کے بارے میںبراہ راست معلومات حاصل کی۔ منگول فوج کے وفد کی قیادت بریگیڈیئر جنرل اونٹسگوئی بائر لکھمجی نے کی۔ یہ دورہ ہندوستان-منگولیا دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
یہ جانکاری سوریہ کمان آئی اے نے آج صبح ایکس پوسٹ میں دی۔سوریہ کمانڈ آئی اے ہندوستانی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہے۔ سوریہ کمانڈ آئی اے نے ایکس پر لکھا، ’’بریگیڈیئر جنرل اونٹسگوئی بائر لکھمجی کی قیادت میں منگول فوج کے ایک 19 رکنی وفد نے شترو جیت بریگیڈ کا دورہ کیا۔‘‘ وفد کو فضائی افواج کے پیشہ ورانہ پہلوؤں کے بارے میںبراہ راست معلومات فراہم کی گئی۔ یہ ہندوستان-منگولیا دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔