مرادی انڈیا لیمیٹیڈ اور جی این ایس یو کے درمیان ایم او یو کورس کیلئے ہوا یو ایس سی پی اے سمجھوتہ

تاثیر 7 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

                 سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) گوپال نارائن      سنگھ یونیورسٹی جموہار روہتاس نے اپنی فیکلٹی آف کامرس میں تعلیمی کورسز کو عالمی معیار پر لے جانے کی طرف ایک قابل ستائش قدم اٹھایا ہے ۔ یونیورسٹی نے مرادی انڈیا لیمیٹیڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو تربیت فراہم کرنے والا ایک معروف ادارہ ہے، اس لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت یادداشت پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔ یہ شراکت داری اب باضابطہ طور پر یونیورسٹی کیمپس میں یو ایس سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ پروگرام کے آغاز کی نشان دہی کرتی ہے، جو طلباء کو عالمی کیریئر کے لئے ایک طاقتور راستہ فراہم کرتی ہے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر مہیندر کمار سنگھ، سکریٹری گووند نارائن سنگھ، رجسٹرار ڈاکٹر دھرمیندر کمار، کامرس کالج شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر دویدی، ٹیچر میانک رائے، مس سچترا راؤ موجود تھے ۔ اس دوران گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اورینٹیشن پروگرام میں بی کام اور ایم کام کے سو سے زائد طلباء نے حصہ لیا ۔ اس تقریب کے سی اے کم سی ای او جیدیپ ملک اور بپل پنکج نائب صدر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نے اس کی بڑھتی ہوئی مطابقت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح یو ایس سی پی اے آج کل کامرس کے طلباء کی پہلی پسند بن رہا ہے جو عالمی کیریئر کی تلاش میں ہیں ۔