نیرج چوپڑا دوسرے نمبر پر رہے، 22ویں بار ٹاپ-2 میں مقابلہ ختم کیا

تاثیر 24 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 مئی: پولینڈ میں جمعہ کو منعقدہ جانش کسوچنسکی میموریل 2025 نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں ہندوستان کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے زبردست واپسی کی اور آخری کوشش میں 84.14 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
اس مقابلے میں جرمنی کے جولین ویبر نے 86.12 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا، جسے انہوں نے دوسرے راونڈ میں پھینکا۔ وہیں گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز 83.24 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ نیرج نے اپنی آخری کوشش میں جیت حاصل کی اور پیٹرز کو پیچھے دھکیل دیا۔
اولمپک چیمپیئن نیرج کی اس بار شروعات خراب رہی۔ انہوں نے اپنی پہلی کوشش میں فاول کیا، جبکہ دوسرے راونڈ میں انہوں نے 81.28 میٹر پھینکا۔ انہوں نے تیسری اور چوتھی کوشش میں بھی فاول کیا۔ حالانکہ انہوں نے پانچویں راو?نڈ میں خود کو بہتر کیا اور 81.80 میٹر تک پہنچ گئے اور آخری کوشش میں انہوں نے 84.14 میٹر کا فاصلہ طے کر کے ٹاپ-2 میں جگہ حاصل کی۔