نیرج چوپڑا اوستراوا گولڈن اسپائک 2025 میں حصہ لیں گے

تاثیر 9 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 9 مئی : ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور اور دو بار کے اولمپک تمغہ فاتح نیرج چوپڑا اس سال 24 جون کو جمہوریہ چیک کے اوستراوا شہر میں ہونے والے گولڈن اسپائک 2025 ایتھلیٹکس میٹ میں شرکت کریں گے۔ اس سے قبل وہ انجری کے باعث 2023 اور 2024 کے ایڈیشنز سے دستبردار ہو گئے تھے تاہم اس بار وہ تیسری بار قسمت آزمائی کریں گے۔
ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا گزشتہ دو برسوں میں اس باوقار ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکے، حالانکہ وہ 2024 میں وہاں بطور مہمان خصوصی موجود رہے تھے۔اس بار کا میچ خاص ہوگا کیونکہ یہ ان کے لیجنڈری کوچ اور سابق عالمی چیمپئن جان زیلیزنی کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ زیلیزنی خود بھی اس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔