ایل اے اولمپکس 2028: افتتاحی اور اختتامی تقریبات دو تاریخی اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گی

تاثیر 9 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لاس اینجلس، 9 مئی:لاس اینجلس میموریل کولیزیم اورانگل ووڈ میں سوفی اسٹیڈیم 2028 کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی میزبانی کریں گے۔ لاس اینجلس28 کے منتظمین نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔
14 جولائی 2028 کو اولمپک کی افتتاحی تقریب پہلی بار دو مقامات – تاریخی کولیزیم اور جدید سوفی اسٹیڈیم-کا اشتراک کرے گی۔ کولزیم اولمپک کی تاریخ کا پہلا مقام بن جائے گا جو تین بار کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔
ایل اے28 کے چیئرپرسن اور صدر کیسی واسرمین نے ایک بیان میں کہا’’یہ دونوں مقامات لاس اینجلس کے کھیلوں کے ورثے اور تکنیکی ترقی کی علامت ہیں۔ یہ تجربہ دنیا بھر کے تماشائیوں کے لیے ناقابل فراموش ہو گا‘‘۔