تاثیر 26 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کوچس تھانہ علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ آج صبح کوچس تھانہ علاقہ کے ہی امسی ڈیہرا گاؤں میں پیش ہوا جہاں جھونپڑی میں سوئے ہوئے ایک چھوٹے بچے کی آگ میں جھلسنے موت ہو ہوگئی۔ اس گاؤں کے بھولا چوہان کا ایک سالہ بیٹا جھونپڑی میں سو رہا تھا کہ بجلی کے تار سے چنگاری نکلی اور جھونپڑی میں آگ لگ گئی، آگ اتنی شدید تھی کہ جھونپڑی مکمل طور پر جلنے لگی، آس پاس موجود لوگوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی لیکن آگ کے شعلے اتنے بھڑک رہے تھے کہ کسی کو اندر جانے کی ہمت ہی نہ ہوئی ۔ آگ میں جھلسنے کے بعد بچہ موقع پر ہی فوت کر گیا ۔ کوچس پولس اسٹیشن کے چوکیدار کامتا پاسوان نے بتایا کہ نیپالی نامی ایک چھوٹا بچہ آج صبح جھونپڑی میں آگ لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ آگ بجلی کے تار سے نکلی چنگاری کے باعث لگی، بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام بھیج دیا گیا ہے ۔ پولس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی جائیگی ۔