تاثیر 20 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 20 مئی:کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ ا?پریشن سندور کو لیکر اٹھائے گئے سوال کو لیکر بی جے پی لیڈر مسلسل تنقید کر رہے ہیں۔ بی جے پی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے راہل گاندھی کی ا?دھی تصویر کے ساتھ پاک ا?رمی چیف عاصم منیر کی ا?دھی تصویر لگائی ہے۔ اب پاکستان کے ا?رمی چیف کے ساتھ راہل گاندھی کی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد مدھیہ پردیش میں سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار نے سوال پوچھتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔
مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار نے پاکستانی ا?رمی چیف کے ساتھ راہل گاندھی کی تصویر شیئر کرنے پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کے دو ٹکڑے نہیں ہوتے تب تک جنگ جاری رہنا تھا۔ سنگھار نے پوچھا کہ جنگ بندی کیوں ہوئی؟ حکومت نے فوج سے کیوں نہیں پوچھا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ جنگ بندی کیسے ہوئی۔