تاثیر 24 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں، 24 مئی: کانگریس کے رکن پارلیمان اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی ہفتہ کو جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ پہنچے جہاں وہ پاکستانی فائرنگ سے متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گے۔ اس فائرنگ میں کئی بے گناہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔
یہ رواں ماہ جموں و کشمیر کا راہل گاندھی کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 25 اپریل کو اننت ناگ کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں زخمی افراد کی عیادت کے لیے سری نگر کا دورہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل کے اس حملے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے۔ اپنے دورے کے دوران راہل گاندھی نے لیفٹیننٹ گورنر،وزیر اعلیٰ اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات کی تھی۔