ممبئی میں بندرگاہوں پر سیکورٹی سخت

تاثیر 9 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 9 مئی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے مدنظر ملک بھر میں بندرگاہوں، شپ یارڈز، بحری جہازوں اور ٹرمینلز پر سیکورٹی کا درجہ بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی کی سطح کو ایم اے آر ایس ای سیلیول-2 تک فوری طور پر بڑھا دیں۔
اس حکم کے تحت ممبئی کے ساحلی علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جن کا جائزہ پولیس پورٹ زون کے ڈپٹی کمشنر نے خود لیا۔ خاص طور پر جے این پی ٹی بندرگاہ کے اطراف پنویل، ساسون ڈاک، بھاو کا ڈھاکہ، اندرا ڈاک اور ییلو گیٹ پر بھاری پولیس فورس تعینات رہی۔ ڈی جی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ملک بھر کی بندرگاہوں کے چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسرز کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے آئی ٹی اور کمیونی کیشن سسٹمز کی مکمل جانچ کریں اور ممکنہ سائبر خطرات سے بچاؤ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائیں۔