تاثیر 12 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 12 مئی-بتاریخ 12 مئی بروز سوموار صبح 10 بجے خانقاہ سمرقندیہ کے احاطے میں ادارہ شرعیہ دربھنگہ ضلع کی ایک سالانہ خود احتسابی میٹنگ پیر طریقت حضرت علامہ مولانا الحاج سید شمسں اللہ جان مصباحی المعرو ف بابو حضور صاحب کی سرپرستی میں منعقد کی گئی جس میں مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے قاضی حضرت علامہ مولانا مفتی امجد رضا امجد اور صدر غازی ملت حضرت علامہ غلام رسول بلیاوی صاحب تشریف لائے میٹنگ کا اغاز میٹنگ کی صدارت فرما رہے شہزادہ بابو حضور حضرت مولانا سید نور الامین صاحب قبلہ نے قران پاک کی تلاوت سے کیا ریاض خان قادری حافظ رضوان نے نعت پاک پڑھا ادارہ شرعیہ دربھنگہ ضلع کمیٹی کے سیکرٹری حضرت قاری امام حسن صاحب کی ذریعے بلائی گئی اج کی اس میٹنگ میں دربھنگہ بلاک لیبل کے ذمہ داران بھی تشریف لائے اور اپنی باتوں کو رکھا اور ائندہ اور بھی ذمہ داری کے ساتھ کدھر ہے ادارہ شریہ کے مشن کو اگے بڑھانے کا ذمہ لیاادارہ شریعہ دربھنگہ ضلع کے قاضی حضرت مولانا مفتی فیضان الرحمان سبحانی نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے بلاک لیبل پر جہاں جہاں کمیٹی نہیں بنی ہے اس کی کوشش کر کے اس بلاک میں نئی کمیٹی کی تشکیل دی جائے اور تحریک بیداری کانفرنس کے لیے ایک ٹیم تیار کی جائے تاکہ وہ پورے ضلعے میں اس کی تیاری کو لے کر دورہ کرے جس کے بعد انشاءاللہ دربھنگہ ضلع میں بھی بہت بڑے پیمانے پر مرکزی ادارہ شرعیہ کے زیر اہتمام تحریک بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا جائے علامہ غلام رسول بلیاوی نے دربھنگہ ضلع کے تمام ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وقف املاک جہاں کہیں بھی ہیں ان کے کاغذات اگر ممکن ہوسکے تو حاصل کرنے کی آخری حد تک کوشش کی جاۓ اور مرکز کی جانب سے جو فارم جاری کیا گیا ہے اسے بھر کر جتنا جلد ممکن ہوسکے سکے دربھنگہ ضلع کمیٹی کے حوالے کر دیا جاۓ تاکہ اسے وقف بورڈ سے رجسٹرڈ کرا یا جاسکے اور آئندہ کی نسلوں کو مشکلات سے بچایا جاسکے.اخیر میں سرپرست اعلیٰ بابو حضور قبلہ نے علاقے کے تمام ذمہ داران ادارہ شرعیہ دربھنگہ کے کیے گۓ کاموں کی ستائش کی اور آئندہ اتحاد واتفاق کے ساتھ کام کرنے کی تلقین فرمائیغازی ملت علامہ غلام رسول بلیاوی صاحب علامہ مفتی امجد رضا امجد مفتی فیضان الرحمن سبحانی قاضی شہر دربھنگہ قاری امام حسن سیکرٹری ادارہ شرعیہ دربھنگہ مفتی قطب الدین مصباحی خالد رضا قادری مولانا محبوب اختر ماہر ویشاوی مولانا امام حسین مصباحی مولانا فیصل رضا برکاتی مولانا امتیاز رضا امجدی مولانا تنویر رضا خان شمسی محمد علی رضا فاروقی مولانا احسان احمد مولانا عبدالخالق مولانا انور رضا حافظ غلام مصطفی حافظ سمیر الدین مولانا اشرف رضا چشتی مولانا عبد العلام مصباحی مفتی عثمان غنی مصباحی مولانا رضا المصطفی مصباحی مفتی پھول محمد مولانا شعیب رضوی مولانا عبداللہ رضوی امن خان واجد ی قاری انور رضا محمد عرفان خان دیدار حسین چاند نادر خان سید آفتاب اشرف حافظ عظمت رضا حافظ رضوان احمد حافظ صادق خان فیروز احمد سرفراز احمد کے علاوہ شہر اور بلاک لیبل سے دیگر لوگ اس میٹنگ میں شامل ہوئے پریس نمائندہ کو پریس ریلیز دیتے ہوئے ادارھ شرعیہ کے میڈیا انچارج ریاض خان قادری نے بتایا.