تاثیر 4 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
حاجی پور ( شرافت خان) نیو کریم گنج گیا باشندہ
سماجی کارکن محمد اعجاز سلطان کو اے پی کالونی گیا اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیف منیجر ششی کانٹ پرساد نے سماجی کارکن محمد اعجاز سلطان کو قلم اور ڈائری دےکر اعزاز سے نوازا۔محمد اعجاز سلطان کواعزاز دینے جانے کے بعد گیا اسمبلی میں کئ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔موصولہ اطلاع کے مطابق سماجی کارکن محمد اعجاز سلطان اپنے علاقے میں کبھی بھی دکھ ہو یا خوشی میں ہمیشہ لوگوں کی مدد کے لئے اگے آتے ہیں ان دنوں ریاست بہار کے دوسری سرکاری زبان اردو کے بارے میں علاقہ میں آگاہی مہم بہی چلا رہے ہیں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے ۔محمد اعجاز سلطان کو اعزاز دیئے جانے کے بعد گیا ٹاؤن اسمبلی کے رہنما اور مہوا اسمبلی حلقے کے محمد عاشق عزیز ،محمد عمران ،ڈاکٹر احسان تابش، محمد شفیق ، محمد متین الدین ،محمد خالد محمد راشد، ويشالی کے مشہور صحافی محمد شاہنواز عطا، صحافی محمد دلشیر، روز نامہ تاثیر ويشالی کے چیف بیورو شرافت خان ، علاوہ دیگر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد اعجاز سلطان کو مبارکباد پیش کیا